ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور دھماکے کا حملہ آور ایک ہی تھا، رانا ثنااللہ

Rana Sanaullah
کیپشن: Rana Sanaullah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ  نے انکشاف کیا ہے کہ پشاور پولیس لائن دھماکے میں 100 پولیس اہلکاروں کو شہید ، 216 کو زخمی کرنے والا صرف ایک حملہ آور تھا۔

  تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے  وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور ایک ہی تھا، جسم کے حصے مل گئے ہیں ، کالعدم تنظیم کے لوگوں کو معاف کردینے کی پالیسی غلط ثابت ہوئی ہے ، تحریک انصاف کی حکومت نے سزائے موت کے قیدیوں کو بھی چھوڑا،پچھلی حکومت کی فاش غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

  وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی ایوان میں آئیں گے، ایوان میں آکر ارکان کو بریفنگ دی جائے گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ہر صورت جیتنا ہے۔