چودھری پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی کے گرد گھیرا تنگ

31 Jan, 2023 | 07:06 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک:  چودھری پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی اور سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا۔

  تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر نے محمد خان بھٹی کو بیرون ملک فرار سے روکنے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کو  خط لکھ دیا ہے ، اینٹی کرپشن نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو لکھے گئے خط کی کاپی ڈی جی ایف آئی اے کو بھی بھجوا دی ہے ۔

  اینٹی کرپشن  کی جانب سے بھیجے گئے مراصلے میں کہا گیا ہے کہ محمد خان بھٹی کے خلاف کروڑوں روپے رشوت لینے پر مقدمہ درج ہے ، اینٹی کرپشن کی تفتیش سے بچنے کیلئے محمد خان بھٹی کے ملک سے فرار ہونے کا قوی امکان ہے،اینٹی کرپشن نے گرفتار ملزم ایس ڈی او محکمہ ہائی وے رانا محمد اقبال کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے ۔

 تفتیشی ٹیم نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے حسنین خالد کی وساطت سے محمد خان بھٹی اور ایس ڈی او کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ، اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی اور ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نمبرز ہوم ڈیپارٹمنٹ اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوادیئے ہیں،اینٹی کرپشن کے خط میں لکھا گیا  ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب محمد خان بھٹی کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈلوانے کیلئےوفاقی وزارت داخلہ سے فی الفور رجوع کرے۔

مزیدخبریں