ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سفاک بیٹے نے بوڑھےوالدین کو زندہ جلادیا

The brutal son burned his old parents alive
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بیوی کے ناراض ہوکر میکے جانے پر سفاک بیٹے نے والدین کو قصوروار کہتے ہوئے انہیں بےدردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کی مثال نہیں ملے گی، اس واقعے نے سب کی آنکھ اشکبار کردی۔ نوجوان بیٹے نے بیوی کی ناراضگی کی سزا اپنے بوڑھے والدین کو دی۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ 9 جون 2022 کو پیش آیا،  محمد وسیم نامی نوجوان کی بیوی کسی بات پر لڑائی کر کے اپنے میکے چلی گئی تھی، لڑکا اس کی ناراضگی کا ذمہ دار اپنے والدین کو کہتا تھا، پھر ایک دی اس سفاک نوجوان نے غصے میں پاگل ہو کر اپنے ہی والدین پر بری تشدد کیا اورپٹرول چھڑک کر انھیں زندہ جلادیا۔  

اس افسوسناک واقعے کے بعد تھانہ دھمیال کی پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا تھا۔

واضح رہے کہ اس واقعے کی عدالت میں کئی ماہ سے سماعت جاری تھی، بلآخر آج ہونے والی کیس کی سماعت میں ایڈیشنل سیشن جج نتاشہ سلیم نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 2 بار عمر قید اور 6 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

Bilal Arshad

Content Writer