فواد چوہدری کی بیوی اور بیٹیوں سے ملاقات

31 Jan, 2023 | 06:23 PM

ویب ڈیسک :  پی ٹی آئی  کے رہنما فواد چوہدری سے اڈیالہ جیل میں  ان کی بیوی اور بیٹیوں نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو دھمکی دینے اور بغاورت کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو گزشتہ روز عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا تھا۔آج اہلیہ حبا چوہدری اور دونوں بیٹیاں ملنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں، جہاں ان کی فواد چوہدری سے ملاقات ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کیلئے پولیس کی استدعا مسترد کرکے انہیں جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں