ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 22 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 22 ڈالر کی کمی ہوئی، اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1902 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
پہلی مرتبہ سونے کی قیمت میں ایک دن میں 9 ہزار روپے کمی ہوئی ہے۔ کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ ایک تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی سے 2250 روپے پر آگئی۔