شوگر ملوں کو چینی ایکسپورٹ کرنے کا کوٹہ مختص

31 Jan, 2023 | 05:55 PM

سٹی 42 :  کین کمشنر پنجاب نے ملک بھر میں شوگر ملوں کو چینی ایکسپورٹ کرنے کا کوٹہ مختص کر دیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی۔

  اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پنجاب کو 61، سندھ کو 32 اور کے پی کے کو 7 فیصد چینی ایکسپورٹ کرنے کا کوٹہ دیا۔ صوبائی سطح پر چینی ایکسپورٹ کرنے کا کوٹہ، شوگر ملوں کو تقسیم کرنے کی ذمہ داری کین کمشنرز کو دی گئی۔ کین آفس پنجاب کے مطابق پنجاب کی شوگر ملیں ایک لاکھ 52 ہزار 5 سو میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کر سکیں گی، پنجاب کی 41 شوگر ملوں کو گنا کرشنگ کی بنیاد پر چینی ایکسپورٹ کا کوٹہ تقسیم کیا گیا۔

 چینی ایکسپورٹ کرنے کا سب سے زیادہ کوٹہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو یونٹ ون کو 9 ہزار 442 میٹرک ٹن دیا گیا جبکہ چینی ایکسپورٹ کا سب سے کم کوٹہ جی بی پرائیویٹ لیمیٹڈ کو 53 میٹرک ٹن ملا۔ حمزہ شوگر ملز کو 9 ہزار 429، اتحاد شوگر ملز کو 6 ہزار 662، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کو 6 ہزار 867، رحیم یار خان کو 6 ہزار 978 میٹرک ٹن کوٹہ دیا گیا۔

 شیخو شوگر ملز کو 6 ہزار 431، فاطمہ شوگر ملز کو 5 ہزار 45، لیہ شوگر ملز کو 5 ہزار 92، مدینہ شوگر ملز کو 5 ہزار 966، رمضان شوگر ملز کو 5 ہزار 360 اور ٹو سٹارز شوگر ملز کو 5 ہزار 483 میٹرک ٹن کوٹہ ملا ہے۔اسی طرح اشرف شوگر ملز کو 4 ہزار 566، ہنزہ شوگر ملز کو 4 ہزار 44، انڈس شوگر ملز کو 4 ہزار 254، تاندلیانوالہ شوگر ملز کو 4 ہزار 683، المعیز شوگر ملز کو 3 ہزار 11، ہنزہ ون شوگر ملز کو 3 ہزار 290 میٹرک ٹن کا کوٹہ دیا گیا۔

  کشمیر شوگر ملز کو 3 ہزار 67، نون شوگر ملز کو 3 ہزار 194، سفینہ شوگر ملز کو 3 ہزار 631، دریا خان شوگر ملز کو 2 ہزار 968، طارق شوگر ملز کو 2 ہزار 608، آدم شوگر ملز کو 2 ہزار 376 میٹرک ٹن کوٹہ ملا ہے۔

مزیدخبریں