نگران وزیر اعلیٰٰ پنجا ب کےخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی

31 Jan, 2023 | 05:45 PM

سٹی 42: سپریم کوٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سیدمحسن رضا نقوی کیخلاف درخواست پر اعتراضات عائد کر دیئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق رجسٹرا ر آفس سپریم کور ٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات لگا کر درخواست واپس کر دی  ہے ، رجسٹرار آفس نے درخواست پر متعدد اعتراضات عائد کیے ہیںِ ،  جن میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کی جانب سے عوامی اہمیت ، بنیادی حقوق کے کسی معاملے کی نشاندہی نہیں کی گئی اور نہ ہی متعلقہ فورم سے رجوع کیا گیا ہے، اعتراضات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسد عمر نے پارٹی سیکریٹری جنرل ہونے کا کوئی ثبوت نہیں دیا۔ 

 رجسٹرار سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ  آرٹیکل 248 کے تحت وزیر اعلیٰ کو فریق نہیں بنایا جا سکتا ، جبکہ پی ٹی آئی نے درخواست میں غیر مناسب الفاظ کا بھی استعمال کیا ہے ، پی ٹی آئی نے ایک ہی پٹیشن میں کئی طرح کی درخواستیں دے دی ہیں جن کو نہیں سنا جا سکتا واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 27جنوری کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کیخلاف درخواست دی تھی۔

مزیدخبریں