ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ، اعلامیہ جاری کر دیا گیا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ، اعلامیہ جاری کر دیا گیا
کیپشن: IMF
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا اعلامیہ سامنے آ گیاہے ۔

تفصیلات کےمطابق وزارت خزانہ کی جانب سےجاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےمعاشی صورتحال پر بریفنگ دی ،انہوں نےمعاشی اصلاحات سے متعلق بھی آگاہ کیا ۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ماضی میں آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا تھا ، موجودہ قرض پروگرام بھی مکمل کریں گے ،معاشی اصلاحات کیلئے پرعزم ہیں،معاہدے کو مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے ، گیس سیکٹر کے گردشی قرض ختم کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی بنائی ہے ۔

توانائی شعبے میں اصلاحات متعارف کروائی جارہی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیاہے کہ نویں اقتصادی جائزے کی تکمیل کیلئے مل کرکام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیاہے ۔ آئی ایم ایف کے مشن چیف کا کہناتھا کہ امید ہے پاکستان 9 ویں جائزے کی تکمیل کیلئے شرائط پر پورا اترے گا.

توقع ہے پاکستان مختلف شعبوں میں اصلاحات کیلئے پیشرفت جاری رکھے گا، امید ہے پروگرام مقررہ وقت میں موثر طور پر مکمل ہو گا،معاشی اصلاحات کیلئے پاکستان کیساتھ مل کر کام کریں گے ۔