ویب ڈیسک:نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں ایلومنائی ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں ایلومنائی ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ ڈنر میں بڑے تعداد میں این سی اے کے سابق طلبا و طالبات اور سینئر فیکلٹی نے شرکت کی۔ استاد حامد علی خان نے اپنے بیٹے کے ہمراہ پرفارم کیا۔ جسے شائقین نے خوب داد دی۔
اس موقع پر وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضٰی جعفری نے استاد حامد علی خان کو انکی قومی اور بین الاقوامی سطح پر خدمات کے اعتراف میں این سی اے میوزیکالوجی ڈیپارٹمنٹ میں اعزازی پروفیسر تعینات کرنے کا اعلان کیا۔اعزازی پروفیسر شپ دینے پر استاد حامد علی خان نے وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضٰی جعفری کا شکریہ ادا کیا۔