چائے کے شوقین افراد کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

31 Jan, 2023 | 02:14 PM

سٹی 42: چائے ناپید ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا،ٹی ایسوسی ایشن نے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔

سابق چیئرمین ٹی ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ چائے کی امپورٹ پر ایل سیز نہیں کھولی جارہی ،ناشتے کی شروعات لوگ چائے سے کرتے ہیں ، چائے ہماری بنیادی خوراک کا جز ہے ، چائے کے 250 کنٹینر پورٹ پر پھسے ہیں۔ ایک مہینے کی چائے باقی رہ گئی ہے۔

امان پراچہ کاکہنا ہے کہ چائے مہنگی نہیں چائے ناپید ہوجائے گی،گورنر اسٹیٹ بینک چائے کی ایل سیز کھولنے کی اجازت دیں۔

مزیدخبریں