جنید ریاض: لاہور کے آٹھ ہزار سے زائد پرائیوٹ سکولوں کیلئے اچھی خبرسامنے آگئی۔
دیر آئےدرست آئے، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پرائیوٹ سکولوں کو بغیر اجازت لیے غیرنصابی سرگرمیوں کی اجازت دے دی ۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے دو ہفتے قبل پرائیوٹ سکولوں پر بغیر اجازت غیرنصابی سرگرمیوں کے انعقاد پر پابندی عائد کی تھی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے غیرنصابی سرگرمیو ں پرپابندی کے حوالے سے جاری کا نوٹفیکیشن منسوخ کردیا۔اب پرائیوٹ سکولوں کو غیرنصابی سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی سے اجازت نہیں لینا پڑے گی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے نوٹفیکیشن کی منسوخی کے حوالے سے تمام پرائیوٹ سکولوں کو ہدایات جاری کردیں۔