ویب ڈیسک: پی ایس ایل 8 کا میلہ سجنے کو تیار ہے جس کا انتظار شائقین کرکٹ کو بے صبری سے ہے۔
پی ایس ایل کے 8 ویں آڈیشن کی افتتاحی تقریب ملتان میں 13 فروری کو منعقد کی جائے گی جس کیلئے گراؤنڈ کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ اس حوالے سے شائقین کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار افتتاحی تقریب ملتان میں منعقد کی جارہی ہے جس کیلئے شہری بہت پُرجوش ہیں۔اس سے پہلے اس تعداد میں میچز بھی ملتان میں نہیں کروائے گئے جتنے اس سیزن میں ملتان میں شیڈول ہیں۔
پی ایس ایل 8 میں کل 34 میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے 5 میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ جن کیلئے انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
پی ایس ایل 8 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا۔