سٹی 42:شہر میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جعلی ٹیمیں متحرک ہو گئیں .
جعلی ٹیموں نے صارفین کو بلیک میل کر کے بھاری رقوم بٹورنا شروع کر دیں .ٹیموں نے سینکڑوں گھروں کو دھمکی آمیز جعلی نوٹسز جاری کر دیئے .نوٹسز پر جواب نہ دینے کی صورت میں بھاری بھرکم بل بھجوانے کی دھمکی دی گئی .
نوٹس کے متن کے مطابق کنکشن چیکنگ کے دوران میٹر سلو پایا گیا،ایک ہفتے میں رابطہ نہ کرنے پر اضافی بل بھجوایا جائیگا۔نوٹسز پر نام، موبائل نمبر اور مہر بھی لگائی گئی ہے ۔
اس حوالے سےسوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ ان نوٹسز سے کمپنی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ کمپنی صرف بینکوں کے ذریعے صارفین سے فیس وصول کرتی ہے،صارفین نوٹسز ملنے پر متعلقہ دفتر شکایات کا اندراج کروائیں۔