ویب ڈیسک:شہر میں برائلر اور فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔
زندہ مرغی 10 روپے اضافے کے بعد 344 روپےکی ہوگئی ،جبکہ مرغی کا گوشت 15 روپے اضافے کے بعد 516 روپے کا ہوگیا ہے۔فارمی انڈے مزید 2 روپے اضافے کے بعد 297 روپے فی درجن ہوگئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ 2 روز میں مرغی کا گوشت 18 روپے مہنگا ہواہےجبکہ 3 روز میں فارمی انڈے 8 روپے فی درجن مہنگے ہوگئے ہیں۔