ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کےستائے عوام کیلئے خوشخبری،بجلی سستی کردی گئی

مہنگائی کےستائے عوام کیلئے خوشخبری،بجلی سستی کردی گئی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نیپرا بجلی 2 روپے31 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔ 

ڈسکوزکےدسمبرکےماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ سے متعلق نیپرا ہیڈ کوارٹر  نے سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔ٓسی پی پی اےجی نےایف سی اے کی مدمیں 2 روپے20 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

نیپرا کے مطابق ڈیٹاکی ابتدائی جانچ پڑتال کےمطابق2روپے 31پیسےفی یونٹ کمی بنتی ہے۔دسمبر کاایف سی اے نومبر کی نسبت 2روپے 50پیسےفی یونٹ صارفین سے کم چارج کیاجائےگا۔

نیپرا کا کہنا ہے  کہ اس کمی کااطلاق صرف ایک ماہ کےلیےہو گا۔ بجلی صارفین کو18ارب 70 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

لائف لائن ،300 یونٹس تک گھریلو،زرعی صارفین اورالیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر کمی کااطلاق نہیں ہوگا۔اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہو گا۔

نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔