ویب ڈیسک: پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات کا دور شروع ہوگیا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر وفد کی سربراہی کر رہے ہیں ۔ملاقات میں نویں جائزہ مشن پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق سیلاب کے بعد پیدا صورتحال اور معاشی اہداف کا جائزہ لیا جائے گا، ٹیکس محاصل اور ایکس چینج ریٹ پر بریفنگ دی جائے گی، مذاکرات کامیاب ہونے پر پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان میں 10 روز قیام کرے گا، پہلے مرحلےمیں 3 روزکیلئے تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف کےساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات 9جنوری تک جاری رہیں گے۔
پاکستان کی جانب سے جولائی تا دسمبر2022 کی معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا، سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور اخراجات پر بریفنگ بھی دی جائے گی ۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین دو فروری تک تکنیکی مذاکرات جاری رہیں گے۔