ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ ریشم کا حکومت سے فواد چودھری کی رہائی کا مطالبہ

Resham
کیپشن: Resham
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ریشم نے حکومت سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی  رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کو گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن اور دیگر حکام کو دھمکیاں دینے پر اسلام آباد پولیس نے لاہور سے رات دیر گئے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سےگرفتار کیا تھا۔

 اداکارہ ریشم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے حکومت سے فواد چودھری کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ریشم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ' میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہوں کہ فواد چودھری کے ساتھ ہونے والے ظلم کو بند کیا جائے اور ان کو اپنی بیٹیوں سے ملنے کی اجازت دی جائے'۔

واضح رہے کہ گرفتاری کے بعد فوادچودھری کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا اور پھر بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چودھری کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔