ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور دھماکہ، ایک روز سوگ کا اعلان، آج قومی پرچم سرنگوں رہے گا

پشاور دھماکہ، ایک روز سوگ کا اعلان، آج قومی پرچم سرنگوں رہے گا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پشاور میں کل ہونے والے دھماکے کے پیش نظر صوبے میں آج یوم سوگ منایا جائے گا۔نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ آج خیبرپختونخوا میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔اعظم خان نے کہا کہ حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

خیال رہے کہ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 59 ہوگئی جبکہ159  زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے سے مسجد کی دومنزلہ عمارت کر گئی، سیکیورٹی حکام کے مطابق حملہ آور نمازیوں کی پہلی صف میں موجود تھا۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔