(شاہزیب شہزاد)ٹرانسپورٹرز کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کر رہے، 70 فیصد مسافروں کی پابندی کے باوجود گاڑیاں 100 فیصد گنجائش کے ساتھ چلائی جا رہی ہیں۔
کورونا کے کیسز میں اضافے کے باوجود ٹرانسپورٹرز ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کر رہے، نہ تو ماسک کی پابندی یقینی بنائی جا رہی ہے نہ سماجی فاصلے کی شرط کو خاطر میں لایا جا رہا ہے۔
گاڑیوں میں 70 فیصد گنجائش کے تحت مسافروں کو لے جانے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم ٹرانسپورٹرز 100 فیصد مسافروں کے ساتھ گاڑیاں چلا رہے ہیں جس سے کورونا مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کی پانچویں لہر نے شہر میں خطرناک صورتحال اختیار کرلی ہے اور موذی وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ان حالات میں ٹرانسپورٹرز کا کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنا ایک المیہ ہے۔