ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایلون مسک نے ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے پر نوجوان کو کتنے ڈالر کی پیشکش کی؟

ایلون مسک نے ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے پر نوجوان کو کتنے ڈالر کی پیشکش کی؟
کیپشن: Elon Musk
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے لئے 5 ہزار کی  پیشکش مسترد، نوجوان نے50 ہزار ڈالر مانگ لئے۔
 رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص  ایلون مسک نے ایک 19 سالہ نوجوان کو ٹوئٹر  اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے پانچ ہزار ڈالرز کی پیشکش کی تھی جو ان کے نجی جیٹ کی نقل و حرکت کے متعلق بتاتا تھا۔ تاہم جیک سوینی نے اکاؤنٹ بند کرنے کے 50 ہزار ڈالر مانگ لئے ہیں
ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو نے @ElonJet نامی اکاؤنٹ کے خالق جیک سوینی کو  کہا تھا کہ  وہ کسی پاگل انسان سے گولی نہیں کھانا چاہتے  اس لئے وہ یہ اکاؤنٹ بند کردیں جس پرسوینی نے پانچ ہزار ڈالرز کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے اسے 50 ہزار ڈالرز کر دیا۔
ایلون مسک نے مبینہ طور پر سوینی کی پیشکش کا جواب نہیں دیا۔ ٹوئٹر اکاؤنٹ کے نتیجے میں ابھی تک کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا ہے جس سے ایلون مسک کو خطرہ لاحق ہو۔ یہ  اکاؤنٹ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے ڈیٹا کی نگرانی کرتے ہوئے ہر بار منتخب طیارہ اترنے یا اڑان بھرنے پر ٹویٹ کرتا ہے۔ سوینی نے بل گیٹس اور جیف بیزوز کے طیاروں کے لیے بھی اسی طرح کے اکاؤنٹس بنائے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر