ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت ڈولفنز کے سپرد

31 Jan, 2022 | 08:07 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک:ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کی ذمہ داری ملٹری ڈولفنز کے سپرد ہے۔
امریکا میں ایٹمی ہتھیاروں کے سب سے بڑے ذخیرے کی حفاظت گزشتہ 50 سالوں سے تربیت یافتہ ملٹری ڈولفنز ہی کررہی ہیں۔ جہاں ڈولفنز دوستی کی علامت سمجھی جاتی ہیںِ وہیں ڈولفنز قدرتی طور پر طاقتور بھی ہوتی ہیں، جس سے وہ زیرِ آب  دور دراز کی آوازیں سننے اور آواز کی مدد سے سمندر کی تاریک گہرائیوں میں موجود چیزوں کو دیکھنے اور شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ملٹری ڈولفنز جب کسی نامعلوم غوطہ خور یا کسی بھی سمندری خطرے کی شناخت کرتی ہیں تو فوراً اپنے نگراں کے پاس آتی ہیں جو انہیں لائف جیکٹ جیسا ایک آلہ فراہم کرتا ہے۔ اس آلے کے ساتھ ساتھ  وہ تیزی سے تیرتی ہوئی سمندری چیز کو آلے میں جکڑ لیتی ہیں جس سے سمندر کی گہرائی میں موجود شخص یا چیز کو اوپر آنے میں مدد ملتی  ہے۔

مزیدخبریں