ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملازمت   کے حصول کیلئے نوجوان نے  کونسا اچھوتا طریقہ اپنایا ، ویڈیو وائرل  

CV
کیپشن: CV file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک  )روز گار کے حصول کے لئے نوجوان کوشش کرتے رہتے ہیں، عام طور پر کمپنی میں ملازمت کی درخواست دینے کے لیے سی وی بتائے گئے پتے پر ای میل کی جاتی ہے لیکن برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے نوکری کےحصول کے لئے بالکل مختلف طریقہ اپنا لیا جو کمپنی کو پسند آگیا اور اسے ملازمت بھی دے دی گئی۔

 24 سالہ جوناتھن سوئفٹ نے ایک پرنٹنگ ہاؤس میں ملازمت کے لیے درخواست دی، اور ایسا طریقہ اختیار کیا کہ تمام امیدواروں میں وہ بازی لے گیا۔

 سی وی بتائے گئے پتے پر ای میل کرنے کے بجائے  جوناتھن نے اس کے لیے گاڑیوں کا سہارا لیا۔سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق جوناتھن نے کمپنی کی جانب سے ملازمت کے لیے شائع اشتہار پر اپنی سی وی پرنٹ کروائی اور اسے کمپنی کی پارکنگ میں کھڑی تمام گاڑیوں پر لگا دیا۔

کمپنی مینجر کا کہنا تھا کہ  اس نے کھڑکی سے دیکھا کہ ایک نوجوان گاڑیوں پر کچھ لگا رہا ہے، جب کیمرے سے قریب کر کے دیکھا تو وہ کمپنی کا اشتہار ہر گاڑی پر لگا رہا تھا، مینجر نے کہا کہ ہمیں جوناتھن کا ملازمت حاصل کرنے کا طریقہ دلچسپ لگا، ہمیں 140 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں مگر ہم نے جو ناتھن کے اس انداز کو پسند کرتے ہوئے اسےملازمت دیدی۔