ویب ڈیسک : بھارت میں اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے 40 فیصد خواتین کو انتخابی ٹکٹ دیدیئے۔ معروف اردو شاعر منور رانا کی بیٹی عروسہ رانا اناؤ سے الیکشن لڑیں گی۔
کانگریس نے برہمنوں کو راغب کرنے کیلئے بکرو سانحہ میں اپنے شوہر کے گناہوں کی سزا کا کاٹ رہی خوشی دوبےکی ماں گایتری تیواری کو ٹکٹ دیا ہے ۔ جبکہ یوگی حکومت پر تنقید کرنیوالے مشہور شاعر منور رانا کی بیٹی عروسہ رانا کو بھی ٹکٹ ملا ہے وہ اناو کے پروا اسمبلی حلقہ سے انتخابات میں حصہ لیں گی ۔
پرینکا گاندھی نے یوپی اسمبلی انتخابات میں خواتین کو 40 فیصد ٹکٹ دینے کا یقین دلایا تھا اور اسی کو پورا کرنے کیلئے کانگریس نے اپنی 125 امیدواروں کی پہلی فہرست میں 50 خواتین کو ٹکٹ دیا تھا ۔
اس کے بعد کانگریس کی 41 امیدواروں کی دوسری فہرست میں 37 خواتین اور 89 امیدواروں کی تیسری فہرست میں 37 خواتین اور پھر 61 امیدواروں کی چوتھی فہرست میں 24 خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ۔ اب کانگریس نے 6 امیدواروں کی پانچویں فہرست میں 3 خواتین کو ٹکٹ دیا ہے ۔