ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر والدہ سمیت پورے خاندان کو قتل کرنیوالے لڑکے کا سنسنی خیز بیان

 PUBG muder case accused
کیپشن: PUBG murder case
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)کاہنہ میں ماں اور دو بہنوں،بھائی کو قتل کرنیوالے لڑکے نے عدالت میں اقبال جرم کر لیا، عدالت نے ملزم لڑکے کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
 جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عبدالقیوم کی عدالت میں ملزم علی زین کو ایک سو چونسٹھ کے بیان کے لیے پیش کیا گیا، عدالت میں ملزم علی زین نے بیان دیا کہ اٹھارہ اور انیس جنوری کو اس نے رات کے وقت اپنی والدہ ڈاکٹر ناہید مبارک کی الماری سے تیس بور کا پستول نکالا، اس سے پہلے وہ پپ جی گیم کھیل رہا تھا، پپ جی دماغ میں سوار تھی.

نجانے دماغ میں کیا آیا کہ اس نے پستول سے والدہ کو گولی ماری، اور اس کے بعد دو بہنوں ماہ نور اور جنت فاطمہ اور پھر بھائی تیمور سلطان کو گولی ماردی، جو موقع پر ہی دم توڑ گئے، جس کے بعد پستول دراز میں رکھا اور نیچے کمرے میں جا کر سو گیا۔

پولیس نے عدالت سے ریمانڈ منظور کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ لڑکے سے مختلف اشیا برآمد کرنی ہیں، عدالت نے لڑکے کے بیان کے بعد ملزم کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer