(ویب ڈیسک)مسجد نبویؐ میں اجتماعی افطاری دوبارہ شروع کرنے کا اعلان،مسجد نبوی میں زائرین 2 سال بعد رمضان المبارک میں اجتماعی افطاری کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے باعث اجتماعی افطاری پر2 سال سے پابندی عائد تھی تاہم اب سعودی عرب کی مسجد نبوی کے امورکی ایجنسی نے کورونا پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے رواں برس رمضان المبارک میں اجتماعی افطاری کی اجازت دے دی ہے۔ اجتماعی افطاری کے دوران کچھ ایس اوپیز کی پابندی کرنا ہوگی۔
ایجنسی کے مطابق اگرسماجی فاصلے کی پابندی برقراررہی تو ایک دسترخوان پرزیادہ سے زیادہ 5 افراد کوبیٹھ کرافطاری کرنے کی اجازت ہوگی۔ سماجی فاصلے کی پابندی ختم ہونے کی صورت میں ایک دسترخوان پر12 افراد افطاری کرسکیں گے۔