ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسجد نبویؐ میں اجتماعی افطاری دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

Roza iftar file photo
کیپشن: Roza iftar file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسجد نبویؐ میں اجتماعی افطاری دوبارہ شروع کرنے کا اعلان،مسجد نبوی میں زائرین 2 سال بعد رمضان  المبارک میں اجتماعی افطاری کرسکیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے باعث اجتماعی افطاری پر2 سال سے پابندی عائد تھی تاہم اب  سعودی عرب  کی مسجد نبوی کے امورکی ایجنسی نے کورونا پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے رواں برس رمضان المبارک میں اجتماعی افطاری کی اجازت دے دی ہے۔ اجتماعی افطاری کے دوران کچھ ایس اوپیز کی پابندی کرنا ہوگی۔

 ایجنسی کے مطابق اگرسماجی فاصلے کی پابندی برقراررہی تو ایک دسترخوان پرزیادہ سے زیادہ 5 افراد کوبیٹھ کرافطاری کرنے کی اجازت ہوگی۔ سماجی فاصلے کی پابندی ختم ہونے کی صورت میں ایک دسترخوان پر12 افراد افطاری کرسکیں گے۔