(اکمل سومرو)سرکاری کالجوں کے لئےبھرتی ہونے والے لائبریرینز تقرریوں کے منتظر، 160 کالجوں میں لائبریرینز کی تقرریوں کے لیے محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پندرہ فروری کو انٹرویوز کا شیڈول جاری کر دیا۔
سرکاری کالجوں کے لئےبھرتی ہونے والے لائبریرینز تقرریوں کے منتظر ہیں ان امیدواروں نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت تحریری امتحانات پاس کیے اور کمیشن نے سرکاری کالجوں میں گریڈ 17 میں تقرریوں کے لیے 160امیدواروں کے نام محکمہ ہائیر ایجوکیشن ارسال کر دیے تھے۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے تقرری کے منتظر لائبریرینز سے کالج چوائس کا اختیار دے دیا ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتی ہونے والے لائبریرینز کو پسند کے کالجوں میں تعینات کیا جائے گا۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن 15 فروری کو منتخب لائبریرینز کا انٹرویوز کرے گا۔ 15 فروری کو ایم اے او کالج میں انٹرویوز ہوں گے نو منتخب لائبریرینز کو اپنی اصل اسناد کے ساتھ حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔