ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولر سسٹم سے بجلی بنانے کے رجحان میں اضافہ

Solar system
کیپشن: Solar system
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے سولر سسٹم سے بجلی بنانے کا رجحان بڑھ گیا، ایک سال کے دوران صارفین نے ایک ارب پچیس کروڑ روپے کی بجلی لیسکو کو فروخت کر لی۔
بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے صارفین پریشان ہیں جس پر لیسکو صارفین نے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار بڑھا دی، صارفین نے گھروں میں سولرپینلز لگا کر بجلی کی پیداوار کی اور ایک سال کے دوران صارفین نے لیسکو کو ایک ارب پچیس کروڑ روپے کی بجلی فروخت کی ہے۔

صارفین نے ایک سال کے دوران پچاس کروڑ یونٹس لیسکو کو فروخت کئے ہیں، لیسکو نےایک ارب پچیس کروڑ روپے صارفین کے بلوں میں ایڈجسٹ کر کے بلنگ کی۔ ذرائع نے بتایا کہ کمپنی کے صارفین اب پینتیس میگاواٹ سولر سسٹم سے بجلی بنا کر لیسکو کو فروخت کر رہے ہیں، لیسکو سولر سسٹم سے بننے والی بجلی زیرو لائن لاسز کی بنیاد پر خریدتی ہے جس کا فائدہ صارفین کو ہوتا ہے۔