ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بگ باس سیزن 15 کا ٹائٹل کس نے جیتا؟

بگ باس سیزن 15 کا ٹائٹل کس نے جیتا؟
کیپشن: Big Boss 15
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کے مقبول ترین ٹی وی رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 15 تیجسوی پرکاش  نے ماڈل پراتیک سہج پال کو ہرا کر جیت لیا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق پانچ امیدوار بگ باس 15 کے فائنل میں پہنچے، جن میں تیجسوی پرکاش، کرن کندرا، پراتیک سہجپال، شمیتا شیٹی اور نشانت بھٹ شامل تھے۔ بگ باس 15 کے فاتح کا اعلان سپر اسٹار سلمان خان نے کیا.

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-01-31/news-1643626059-8713.jpg
بگ باس سیزن 15 میں جیت کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ تیجسوی پرکاش کو 40 لاکھ انڈین روپے نقد انعام بھی دیا گیا۔ تیجسوی نے  نے ٹوئٹر پر مداحوں اور چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔شو کے دوران 28 سالہ اداکارہ تیجسوی پرکاش اور کرن کندرا کی جوڑی  ان کے پرستاروں اور ٹی وی ناظرین میں مقبول ترین رہی ۔
اس سیزن کے دوران پانچ فائنلسٹس کو ایک سوٹ کیس پیش کیا گیا تھا، جس کی قیمت 10 لاکھ روپے تھی، نشانت بھٹ نے نقد رقم لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے خود کو فائنل ٹرافی کی دوڑ سے باہر کر لیا تھا۔بگ باس سیزن 15 کے فائنل میں گذشتہ برس بگ باس میں حصہ لینے والے گوتم گلاٹی، روبینہ دلائک، شویتا تیواری، اروشی ڈھولکیا اور گوہر خان نے بھی پرفارم کیا۔

API Response:

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر