ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھی اور آئل مزید مہنگا،کم آمدنی والے طبقے کیلئے مشکلات بڑھ گئیں

 گھی اور آئل مزید مہنگا،کم آمدنی والے طبقے کیلئے مشکلات بڑھ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: ملک بھر میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ، ایک ہفتے کےدوران درجہ اول گھی اور آئل کی قیمتوں  میں  20 سے 30 اور درجہ دوم کا خوردنی آئل اور گھی 40 روپے تک مہنگا ہوگیا۔
 مہنگائی کے سونامی نے متوسط اور غریب طبقے کا بھرکس نکال کررکھ دیا۔خوردنی آئل اور گھی بنانے والی کمپنیز نےایک ہفتے کےدوران 30 سے 40 روپے تک قیمتیں بڑھا دیں، درجہ اول کا گھی 30 روپے بڑھکر 390 اور آئل 20 روپے بڑھکر 410 روپے فی لٹر تک پہنچ گیا ۔
درجہ دوم کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں بھی 40 روپے تک کا اضافہ ہوگیا ۔درجہ دوم کا آئل 390،گھی 375 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گیا۔خواتین نے  کہا اس سے کچن کا سارا بجٹ ڈسٹرب ہوجائے گا ۔کم آمدنی والا طبقہ شدید متاثر ہوگا مہنگائی سے ستائی عوام نے کہا کہ اب تو نوبت یہ آگئی  ہے کہ کچن کی اشیا خریدیں تو دوائی نہیں لی جاتی،دوائیاں لیں تو بلز کی ادائیگیاں  ناممکن ہوجاتی ہیں۔ تبدیلی سرکار ان کے حال پر رحم کرے۔