صحافی حسنین شاہ قتل کیس ،ملزموں کا14روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

31 Jan, 2022 | 02:45 PM

Ibrar Ahmad

جمال الدین جمالی : انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے صحافی حسنین  شاہ قتل کیس میں گرفتار4 ملزموں کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا-

صحافی حسنین  شاہ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار  ملزم عامر بٹ ،فرحان شاہ ،امجد پاشا اور حیدر عباس کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، تھانہ سول  لائنز کے تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں  سے قتل کی اصل وجوہات اور دیگر محرکات کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرنی ہیں اور آلہ قتل برآمد کرنا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت صحافی حسنین شاہ قتل کیس کے چاروں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا عدالت نے ملزمان کو چودہ فروری کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا-

مزیدخبریں