ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے130 ارب روپے کی لاگت کے 4 بڑے منصوبے منظور

 پنجاب کے130 ارب روپے کی لاگت کے 4 بڑے منصوبے منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ا یکنک کے اجلاس میں پنجاب کی 130 ارب روپے کی لاگت سے چار بڑی سڑکوں کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ آج ایکنک کے اجلاس میں کمالیہ، شور کوٹ، چوک اعظم، لیہ سڑک کی منظوری دی گئی، جن سڑکوں کی منظوری دی گئی ان میں حاصلِ پور سے بھاولنگر، وہاڑی، پاکپتن، دیپالپور، شورکوٹ سے جھنگ کی سڑکیں شامل ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ دہائی سے زیادہ نامکمل پروجیکٹ ’’کے فور‘‘ کا نئے ڈیزائن پر مشتمل 126 ارب روپے کا منصوبہ ایکنک نے منظور کر دیا ہے، انشاءاللّٰہ 2023ء اکتوبر تک 26 کروڑ گیلن پانی کراچی پہنچا دیا جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ کراچی ٹرانسفورمیشن پلان کا وفاق کا ایک اور وعدہ پورا ہو گیا ہے۔اس کے علاوہ جنوبی پنجاب کی 16 تحصیل کے دیہی علاقوں کے لئے 96 ارب روپے کی لاگت سے صاف پانی اور صفائی کا منصوبہ بھی آج ایکنک نے منظور کر دیا ہے۔