سابق مس امریکا 30 منزلہ عمارت سے گرکر ہلاک، خودکشی یا حادثہ؟

31 Jan, 2022 | 01:52 PM

  ویب ڈیسک : سابق مس یو ایس اے چیزلی کرسٹ نے  مبینہ طورپرعمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔چیسلی کو پہلی سیاہ فام ''مس یو ایس اے'' کا اعزاز حاصل تھا۔ وہ ایک ایتھلیٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک وکیل بھی تھیں۔ 

 سی این این کے مطابق چیزلی کی فیملی نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

نیویارک پولیس کے مطابق صبح اطلاع ملی کہ 60 منزلہ اونچی عمارت سے ایک خاتون نے چھلانگ لگائی ہے، وہاں پہنچنے پر خاتون کی شناخت چیزلی کرسٹ کے نام سے ہوئی۔چیزلی کرسٹ نے 2019 میں مس ورلڈ کا خطاب حاصل کیا تھا۔  وہ ایک ٹی وچی چینل ’ایکسٹرا ٹی وی‘  کی رپورٹر بھی تھیں۔
یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولینا سے گریجویشن کے بعد چیزلی نے  قانون اور ایم بی اے کی ڈگری ویک فاریسٹ یونیورسٹی سے حاصل کی تھی۔
ان کے اہل خانہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم چیزلی کی موت پر دکھ اور افسوس میں مبتلا ہیں۔ چیزلی کے اندر کی روشنی نے دنیا کو اپنی خوبصورتی اور طاقت سے متاثر کیا، وہ سب کا بہت خیال رکھتی تھیں، سب سے پیار کرتی تھیں اور مسکراتی رہتی تھیں۔
ان کی موت خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین اور ان کے دوست دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت پر سوال بھی اٹھائے ہیں۔

مزیدخبریں