پنجاب حکومت سرکاری ٹھیکداروں پر مہربان

31 Jan, 2022 | 01:25 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: پنجاب حکومت سرکاری ٹھیکداروں پر مہربان۔ ٹھیکداروں کی واجب الادا رقم کی ادائیگیوں کیلئے 3 ارب روپے کا فنڈ منظور ۔پنجاب حکومت ادھر اُدھر سے فنڈ نکال کر اب ٹھیکداروں کو یہ فنڈز فراہم  کرےگی ۔

 پنجاب میں  سینکڑوں  اسکیموں پر واجب الادا واجبات کی ادائیگیاں التوا کا شکار تھیں جس پر متعدد بار اداروں کی جانب سے ایوان وزیر اعلیٰ کو اپیل کی گئیں کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے فوری طور پر واجبات دیئے  جائیں جس پر حکومت نے اضافی گرانٹس منظور کرکے اداروں کو بجٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے حکومتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے  ٹھیکداروں کے واجبات ادا کرنے کی منظوری دی ہے اور ٹھیکدار وں کے واجبات دینے کے لیے3 ارب روپے کے اضافی فنڈ محکموں کے ذریعے کے کلئیر کیا جائے گا کیونکہ لاہور اور پنجاب میں بیشتر منصوبوں میں تاخیر بھی اس وجہ سے ہو رہی ہے کہ ٹھیکداروں کو فنڈ واجب الادا فنڈ نہیں دئیے جارہے ۔

مزیدخبریں