ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

20 فیصد بچے سکول چھوڑ گئے، وجہ کیا بنی؟

Private Schools Student not coming
کیپشن: Private Schools
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: کورونا کی بے رحم لہر اور ناقص حکومتی پالیسیوں نے متعدد شہریوں کو بے روزگار کردیا، 20 فیصد بچے پرائیویٹ سکولز چھوڑ گئے جبکہ 9 فیصد پرائیویٹ سکولز بند ہوگئے۔

والدین کی جانب سے فیسوں کی عدم ادائیگی کے باعث لاہور کے نجی سکولوں کے 20 فیصد طالبعلم سکول چھوڑ گئے ہیں جبکہ اخراجات پورے نہ ہونے کے باعث 9 فیصد پرائیویٹ سکولز بند ہوگئے ہیں۔ والدین نے فیس زیادہ ہونے کے باعث اے اور بی کیٹیگری سکولوں سے بچے ہٹا لیے ہیں، سی کیٹگری سکولوں میں بھی بچوں کی 7 فیصد حاضری کم ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ اے اور بی کیٹیگری کے سکولوں میں 20 فیصد بچے سکول آنا چھوڑ گئے ہیں۔ دوسری طرف سرکاری سکولوں میں 20 روپے ماہانہ فیس ہونے کی وجہ سے بچوں کی انرولمنٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث گزشتہ سال صرف 71 دن کیلئے سکولوں کو کھولا گیا،ابھی بھی بچے ہفتہ میں صرف 2 دن سکول جا رہے ہیں، کورونا کے باعث روز گار نہیں ہے، نجی سکولز کی ہزاروں روپے فیسیں کہاں سے بھریں۔

دوسری جانب صدر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن میاں رضا کا کہنا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث 20 فیصد بچے سکول چھوڑ گئے ہیں، حکومتی پالیسیز میں نرمی نہ کی گئی تو مزید سکولز بند ہونے کا خدشہ ہے۔