مہنگائی کے ستائے عوام کو 440 وولٹ کا جھٹکا دینے کا امکان

31 Jan, 2022 | 11:00 AM

Arslan Sheikh

اویس کیانی: بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان،سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت کل ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کےلیے نیپرا میں درخواست دائرکر رکھی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی درخواست دسمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر 2021 میں 8 ارب 52 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداوار لاگت 73 ارب 84 کروڑروپے رہی ہے۔ 22 روپے 24 پیسے میں فرنس آئل سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی۔

ایل این جی سے 17 روپے 80 پیسے فی یونٹ جبکہ 14 روپے 8 پیسے فی یونٹ میں ڈیزل سے بجلی پیدا ہوئی ہے۔ کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگٹ 13 روپے 31 پیسے فی یونٹ میں ہوئی ہے۔ ایران سے 13 روپے 26 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی، اضافے کی صورت میں صارفین پر30 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔

مزیدخبریں