ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی معطلی ، وزرات داخلہ کے سینئرافسرطلب

31 Jan, 2022 | 10:35 AM

Ibrar Ahmad

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن فیاض احمد کی معطلی کے خلاف درخواست پر وزرات داخلہ کے  سینئر افسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
 جسٹس شاہد وحید نے سابق ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہور فیاض احمد کی درخواست پر سماعت کی،، درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ چائنہ کے 14 باشندوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کے لازم میں معطل کیا ،چائنہ کے14 باشندوں کو غیرقانونی پاسپورٹ جاری کرنے کا بے بنیاد الزام عائد کیا گیا ، محکمہ داخلہ کے تحریری آرڈر پر چائنہ کے 14باشندوں کو پاسپورٹ جاری کیے،

محکمہ انکوائری میں بے گناہ ثابت ہونے کے باوجود بحال نہیں کیا جارہا ،درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت محکمہ کی جانب سے معطلی کے احکامات کلعدم قرار دیے جائیں ۔ جس پر لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن فیاض احمد کی معطلی کے خلاف درخواست پر وزرات داخلہ کے  سینئر افسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

مزیدخبریں