ارسلان شیخ: ہائی وولٹیج ٹاکروں کے ساتھ ہائی وولٹیج ڈانس کا مزہ، پاکستان سپرلیگ کےایک میچ کے دوران پویلین میں بیٹھے نوجوان نے پی ایس ایل کے گانے پر ڈانس کرکے میلہ لوٹ لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
روشیوں کے شہر کراچی میں پی ایس ایل سیون کے دلچسپ اور سنسی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز لاہور قلندرز کے فخر زمان نے کراچی کنگز کے خلاف شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلا دی۔ پی ایس ایل کے6 میچوں میں پہلے بیٹنگ کرنے والی کوئی ٹیم نہ جیت سکی ہے۔
پی ایس ایل آفیشل پیج پر شیئر کی گئی ویڈیو نے شائقین کرکٹ کو خوش کردیا ہے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ پویلین میں بیٹھے نوجوان نے پی ایس ایل کے ترانے پر ڈانس کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ ویڈیو میں نوجوان نے ایسے ڈانس سٹیپ کئے کہ کوئی بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکا۔
سٹیڈیم میں موجود افراد بھی نوجوان کے ڈانس کو دیکھ کر خوب لطف اندوز ہوئے۔ یہ ہی نہیں دوران ڈانس ایک شخص نے خالی ہاتھ سے نوٹ نچھاور کرنا شروع کردیئے۔
پاکستان سپر لیگ نے ویڈیو کیساتھ کیپشن دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنی مووز کا بھی لیول دیکھائیں، جسے ہمارے آفیشل پیچ پر شیئر کیا جائے گا۔