اسلحہ کی نمائش نے نوجوانوں کو جیل پہنچادیا

31 Jan, 2022 | 10:00 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: اسلحہ کی نمائش نے جیل بھجوادیا، شاد باغ  کےعلاقے میں اسلحہ کی نمائش کرنے والا گرفتار، اسلحہ برآمد۔

ملزم نے پنجابی گانوں پر اسلحہ نمائش کی ویڈیو وائرل کی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر فوری کاروائی عمل میں لائی گئی۔خفیہ اطلاع ملنے پر ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ شاد باغ پولیس نے کاروائی کرتے ملزم سہیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ اور اسکی نمائش کرنا قانوناً جرم ہے۔

مزیدخبریں