سٹی 42: صوبائی دارالحکومت لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں ٹاپ پر، شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 350 سے تجاوز کر گیا، شہر میں سانس اور دیگر بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ، محکمہ ماحولیات نے خبردار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیاہے ،شہر میں مجموعی طور پر ائیر کوالٹی انڈیکس 354 ریکارڈ کیا گیا۔ ائیرکوالٹی انڈیکس بڑھنے سے شہر کی فضا آلودہ، بیماریوں کے جنم لینے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ غازی روڈ میں فضا آلودہ ترین، ائیر کوالٹی انڈیکس 414 ریکارڈ، کینٹ 360، ماڈل ٹاون 289، گلبرگ 286 جبکہ ڈیفنس ہاوسنگ سوسائٹی میں سب سے کم 233 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ ماحولیات کی جانب سے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔
لاہور ایک بار پھر بازی لے گیا
31 Jan, 2021 | 11:52 PM