ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سےمتعلق نئےایس او پیز ، دفتری اوقات کار تبدیل

کورونا سےمتعلق نئےایس او پیز ، دفتری اوقات کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حکومت پنجاب کاکورونا وائرس کے حوالے سے بدلتے حالات کے پیش نظر نئے ایس او پیز جاری , سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر)محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کر دی۔


تفصیلات کے مطابق تمام سرکاری اور نجی ادارے 50فیصد ملازمین گھر سے (ورک فرام ہوم) کریں گے۔فوڈ پوائنٹس ریسٹورانٹ کو رات 10بجے بند کرنے کی پابندی ختم کر دی گئی۔تمام کھانے پینے کے پوائنٹس رات 10بجے کے بعد بھی کھلے رکھے جا سکتے ہیں۔ ریسٹورانٹ،ہوٹل اور تمام قسم کے فوڈ پوائنٹس کھانے پینے کے انتظامات صرف کھلی جگہوں پر کر سکتے ہیں۔کھانے کے لیے بیٹھنے کا انتظام باہر کھلے ایریا میں ایس او پیز کے مطابق سماجی فاصلے کو قائم رکھتے ہوئے کیا جا سکتا ہے۔تمام پارکس تفریحی مقامات شام 6بجے بندکر دیے جائیں گے۔
شادی بیاہ و دیگر تقریبات کے انتظامات بھی صرف کھلی جگہوں پر کیے جا سکیں گے۔کسی بھی تقریب کا انتظام ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر زیادہ سے زیادہ 300افراد کے لیے کیا جا سکتا ہے۔بند یا حالز کے اندر کسی بھی قسم کی پر ہجوم تقریب پر مکمل پابند ی عائد ہو گی۔
جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں اور فوڈپوائنٹس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کوروناسے بچاؤ کے پیش نظر فوڈ پوائنٹس پر انڈور کھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
عوام سے گزارش ہے کہ ماسک پہنے،بار بار ہاتھ دھونے،بلا ضرورت کسی بھی سطح کو چھونے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے جیسے ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ایس او پیز پر عمل اور احتیاط کرتے ہوئے ہم دسب حالات میں مزید بہتری لا سکتے ہیں۔ 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer