ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت کا تہوار، پتنگ بازوں کا احتجاج زور پکڑنے لگا

بسنت کا تہوار، پتنگ بازوں کا احتجاج زور پکڑنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسنین ساجد : بسنت پر پابندی کیخلاف سیف کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کا قندیلیں اڑا کراحتجاج، حکومت پنجاب سے مشروط بسنت منانے کا مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پتنگ سازی سے وابسطہ افراد نے روزگار کی بحالی کے لیےمینار پاکستان پر احتجاج کیا ۔ بسنت پر پابندی کیخلاف سیو کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے مینار پاکستان پر قندیلیں جلائیں اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ بسنت پرپابندی ختم کرتے ہوئے بسنت منانے کی مشروط اجازت دی جائے۔

دوسری جانب پتنگ بازی کے تدارک کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کائٹ فلائنگ ایکٹ میں ترمیم کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پتنگ بنانے والے کو 5 لاکھ روپے سے لے کر 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ 
پتنگ کی خریدوفروخت کرنیوالے کو ایک لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا جبکہ پتنگ اُڑانے والے کو 25 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ محکمہ داخلہ نے مذکورہ تجاویز تیارکرلی ہیں، جنہیں کائٹ فلائنگ ایکٹ میں ترمیم کیلئے پنجاب اسمبلی میں ارسال کیا جائے گا۔

اس سے قبل پنجاب حکومت نے بسنت کے متعلق غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے باقاعدہ تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔ پنجاب بھر میں بسنت منانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ کسی کو بھی پنجاب میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور ساہیوال میں بسنت منانے سے متعلق تیاریوں کی رپورٹ تھی۔ کچھ افراد فروری کے دوسرے ہفتے بسنت منانا چاہتے تھے۔ پنجاب حکومت ایکشن لیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer