فخر امام: باغبانپورہ کے علاقے مادھو لال حسین دربار کے قریب گیس دھماکہ، گیس دھماکے کے باعث چار افراد جھلس گئے، ریسکیو 1122 کی جانب سے چاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
باغبانپورہ کے علاقے مادھو لال حسین دربار کے قریب گیس لیکج کے باعث گھر کے کمرے میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 کی جانب سے بروقت آگ پر قابو پالیا گیا۔ گیس دھماکے کے باعث چار افراد جھلس گئے، ریسکیو 1122 کی جانب سے چاروں متاثرین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جھلسنے والوں میں میاں بیوی اور ان کے دو بچے شامل ہیں، دونوں میاں بیوی چالیس فیصد تک جھلسے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حادثہ رات کو گیس کا چولہا جلانے کی وجہ سے ہوا، جس سے گیس لیکج ہوتی رہی جبکہ صبح کمرے میں ماچس چلانے پر آگ بھڑک اٹھی۔