سٹی 42 : دنیا کی معمر ترین خاتون ٹک ٹاکر کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔
معروف لپ سنکنگ چینی ایپ ٹک ٹاک پر حال ہی میں ایک 110 سالہ معمر خاتون کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں گنگناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 110 سالہ خاتون نے اپنی سالگرہ کے موقع پر عالمی جنگ کا مشہور گانا 'اٹس اے لانگ وے ٹو ٹپریری' گایا اور ان کی پڑ پوتی نے ان کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر دی تھی جو کہ رات و رات وائرل ہو گئی۔
110 سالہ ایمی ہاکنز کی گلوکاری کی ویڈیو کو ٹک ٹاک پر اب تک تقریباً ایک لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔ ایمی ہاکنز کی پڑ پوتی کی والدہ ہینا فریمین نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو پر آنے والے ردعمل نے انسانیت پر اعتماد بحال کیا ہے۔
110 سالہ ایمی ہاکنز پہلی جنگ عظیم کے وقت 7 سال کی تھیں اور انہیں آج بھی اس دور کے گیت یاد ہیں۔
یاد رہےسپین کے شہر ایسپاریگوئرا کی رہائشی یہ 40سالہ آفیسر یولینڈا مول اپنی یونیفارم اور پستول کے ساتھ ایک ٹک ٹاک ویڈیو بنانےپر نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق یولینڈا کی یہ ویڈیوز اس کے اعلیٰ حکام کی نظر میں آ گئی او رانہوں نے اسے نوکری سے ہی نکال دیا۔ یولینڈا کا کہنا تھا کہ ”اس روز ہمیں ایک مسلح ڈکیتی کی کال موصول ہوئی اور ہم وہاں جا رہے تھے کہ راستے میں میں نے یہ ویڈیو بنائی۔ میں نے وہاں پہنچ کر اپنی ڈیوٹی اچھے طریقے سے سرانجام دی اور اس میں کوئی کوتاہی نہیں کی۔ اس کے باوجود مجھے نوکری سے نکال دیا گیا۔
واضح رہے کہ یولینڈا ماضی میں برہنہ ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہے۔ وہ سپین کے ڈیٹنگ شو ’ ایڈم اینڈ ایو‘ میں بھی شرکت کر چکی ہے جس میں شامل ہونے والے امیدواروں کے لیے مکمل برہنہ ہونا لازمی شرط ہے۔