جعلی پیر نے خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا

31 Jan, 2021 | 04:26 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: جعلی پیر نے ایک اور حوا کی بیٹی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، گھریلو ناچاقی ختم کرنے کا تعویز دینے کے عوض لاکھوں روپے بھی بٹورے لئے۔

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں خاتون جعلی پیر کی حوس کا شکار ہوگئی، متاثرہ خاتون نے پیر پر الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ گھریلو ناچاقی پر شفقت عرف باباجی کے پاس تعویز لینے گئے تھی، جعلی پیر نے اپنے والد کی روکی ہوئی پینشن لینے کیلئے مجھے بیٹی بنایا اور میرے گھر آکر زبردستی مجھے سے زیادتی کرتا رہا۔

ایف آئی آر کے مطابق گھریلو ناچاقی ختم کرنے کا تعویز دینے کے عوض لاکھوں روپے بھی بٹور لئے۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ جعلی پیر تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آسکا۔

دوسری جانب گوالامنڈی کی رہائشی 32 سالہ شازیہ نامی خاتون پر خاوند نے تشدد کیا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ خاوند وقاص کے لڑکیوں کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ وقاص منشیات فروش ہے، مقدمہ بھی درج ہے۔ وقاص نے تشدد کیا اور گھر میں بند کر دیا۔ محلہ داروں نے ریسکیو کو اطلاع اور مجھے ہسپتال منتقل کیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ تشدد کے باعث کمر کی ہڈی متاثر اور جبڑا متاثرہ ہوا۔ تشدد کا شکار شازیہ بی بی نے مطالبہ کیا کہ ملزم خاوند کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزیدخبریں