ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، مجموعی طور پر 31 دکانیں اور سٹورز سیل

31 Jan, 2021 | 11:53 AM

Shazia Bashir

سٹی42: ضلعی انتظامیہ کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن مجموعی طور پر 31 دکانیں اور سٹورز کو سیل کیا گیا، ایس او پیز کی خلاف پر 55 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔

 اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے 12 دکانوں و سٹوروں اور 02 ہوٹلز کو سیل کروایا، جبکہ اوورچارجنگ پر 15 ہزار اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے 17 دکانوں و سٹوروں کو سیل کروایا جبکہ 30 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔

 تحصیل کینٹ میں سموک ماسٹر، رانا موبائل شاپ، عابد فروٹ و سبزی شاپ، بلال سٹیشنرز، جعفر ایل پی جی، محمود ہارڈویئر، مسعود بیکری، حافظ جنرل سٹور، کینٹ گفٹ سنٹر، حمید الیکٹرک سٹور، کمفرٹ شوز، حاجی رمضان کلاتھ ہاؤس، مسافر ہوٹل اور حافظ جوس کارنر کو سیل کیا گیا۔

 تحصیل شالیمار میں جاوید اسلامک شہد شالیمار لنک روڈ، عمران چاند چکن سوپ رامگڑھ، عامر مغل چکن سوپ، سہیل پیزا ہٹ شالیمار لنک روڈ، کاشف سٹیل اینڈ سٹیل ورکشاپ، خرم زونگ فرنچائز باغبانپورہ، فرید فیشن اینڈ سٹائل شاپ، ایاز صابر باٹا شوز، المدد ہارڈویئر سٹور، رضوان لنڈا شاپ، مغل تکہ شاپ، عمران سوپ شاپ، کاشف کراکری سٹور، فائن پیلس شادی ہال، حمزہ ڈرائی فروٹ، سمارٹ کئیر موبائل نزد الحسن ہسپتال اور النور کلینک کو مین بازار گڑھ میں سیل کیا گیا۔

 ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئی ہیں، کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔

       

مزیدخبریں