شاہد نسیم گوندل ایڈووکیٹ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

31 Jan, 2021 | 10:58 AM

Shazia Bashir

ملک اشرف: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے شاہد نسیم گوندل ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے، وزیر اعظم عمران خان اور ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ سمیت وکلاء رہنماوں کا اظہار افسوس کیا ہے۔

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے شاہد نسیم گوندل ایڈووکیٹ  کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ شاہد نسیم گوندل ان کے درینہ ساتھی تھے، ڈپٹی آٹارنی جنرل آف پاکستان اسد علی باجوہ نے بھی شاہد نسیم ایڈوکیٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم انتہائی ملنسار اور دوستوں کے لیے ایک سرمایہ تھے۔

مرحوم شاہد نسیم گوندل ایڈووکیٹ کا آفس سیف سنٹر فین روڈ لاہور پر واقع ہے اور وہ اس وقت چیف لاء آفیسر سی ڈی اے کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔  مرحوم کے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم، ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان اسد علی باجوہ سمیت دیگر پی ٹی آئی اور وکلاء رہنماوں سے ذاتی تعلقات تھے۔

شاہد نسیم گوندل ایڈوکیٹ کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں موضع مٹواں شریف، تحصیل پھالیہ، ضلع منڈی بہاولدین میں کی گئی،  جس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان اسد علی باجوہ، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون، لاء افسران، وکلاء سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں