تھانوں کے بعد ماڈل بازار بھی تشدد گاہ بن گئے

31 Jan, 2020 | 09:43 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( وقاص احمد ) ماڈل بازار ہے یا تشدد گاہ، ٹاؤن شپ ماڈل بازار انتظامیہ کیطرف سے شہری پر بدترین تشدد کی وڈیو منظر عام پر آگئی، مینجر بازار کی موجودگی میں سیکورٹی اور اسٹاف شہری پر بلے سے تشدد کرتے ہیں۔

ماڈل بازار ٹاؤن شپ انتظامیہ نے دفتر میں ہی عدالت لگا دی۔ ماڈل بازار انتظامیہ کیطرف سے شہری پر تشدد کی ویڈیو سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کرلی جس میں دیکھا جا سکتا  ہے کہ سیکورٹی گارڈ بلے، ڈنڈوں اور جوتوں سے شہری پر تشدد کرتے ہیں اور تو اور ماڈل بازار ٹاؤن شپ مینجر عثمان بدر بھی موجود ہے۔ تشدد کے شکار شہری کی طرف سے مینجر اور سٹاف سے رحم کی اپیل کی جارہی ہے مگر جواب میں ملازمین اور سٹاف شہری کو گالیاں دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تشدد کا واقعہ دو روز قبل پیش آیا جہاں بازار ملازمین نے شہری پر پہلے چوری کا الزام لگایا اور پھر اُسے دفتر لا کر مارا پیٹا گیا اور بعد میں پولیس کے حوالے کرنے کی بجائے بھگا دیا۔

دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاؤن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او کو انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں