اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کا دیرینہ مطالبہ منظور

31 Jan, 2020 | 09:38 PM

Malik Sultan Awan

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اے ای اوز کا دیرینہ مطالبہ منظور کر لیا، اب اے ای اوز کو مستقل ہونے کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان نہیں دینا ہوگا۔
اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے لئے خوشخبری،سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے اے ای اوز کا دیرینہ مطالبہ منظور کر لیا۔ اے ای اوز کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان نہیں دینا ہوگا۔تمام اے ای اوز جو 2016میں NTS کا امتحان پاس کرکے بھرتی ہوئے انھیں پبلک سروس کمیشن کا انٹرویو پاس کرنا ضروری نہیں ہوگا۔

سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے تمام ڈسٹرکٹس ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز سے انکی فائلیں منگوا لیں ہیں۔اے ای اوز اور SSE کو اب ریگولیرائزشن پالیسی 2018 کے مطابق مستقل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں