اقرا کا جذباتی پیغام‘ یاسرحسین کا مزاحیہ جواب

31 Jan, 2020 | 09:30 PM

Shazia Bashir

 (زین مدنی ) اداکارہ اقرا عزیز حسین نے اپنے شوہر یاسر حسین کے لیے سوشل میڈیا پر جذبات سے بھرا پیغام لکھ دیا۔ گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین نے سماجی رابطے کی ویب پر اپنی اور یاسر کی شادی کی تصویر شیئر کی۔

  اقرا عزیز حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے شوہر سے پیار کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کو ہر وقت اپنے پاس دیکھنا چاہتی ہوں، جب میں کام کروں، خوش ہوں، اداس ہوں، جذباتی ہوں یا میں جب مجھے یہ احساس ہو کہ میں اِس قابل نہیں ہوں۔

 اداکارہ نے لکھا کہ دراصل میں یہ چاہتی ہوں کہ آپ ہمیشہ میرے ساتھ رہیں تاکہ مجھے یہ یاد رہے کہ اللہ نے مجھے جو عطا کیا ہے، میں کتنی خوش قسمت ہوں، اقرا عزیز حسین کی اِس جذباتی پوسٹ پر یاسر حسین نے مزاحیہ انداز میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 5 منٹ کے لیے دوستوں کے ساتھ باہر گیا تھا کہ یہ پوسٹ دیکھ لی، بے بی ابھی واپس آتا ہوں۔ اِس پوسٹ کے علاوہ بھی اقرا عزیز حسین نے اپنے شوہر کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

 واضح رہے کہ اقرا عزیز حسین اور یاسر حسین کی شادی گزشتہ سال 28 دسمبر کو ہوئی تھی۔

مزیدخبریں